کراچی سے متحدہ کو سیٹیں ملنے  پر حیرت ہے، مراد علی شاہ

  کراچی سے متحدہ کو سیٹیں ملنے  پر حیرت ہے، مراد علی شاہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 کراچی(این این آئی) سابق وزیر اعلیٰ سندھ اورپاکستان پیپلزپارٹی کے رہنما سیدمراد علی شاہ نے کراچی سے ایم کیو ایم کو ملنے والی سیٹوں پر حیرت کا اظہار کردیا۔خصوصی گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ان کے خیال میں کراچی سے اور جماعتوں کو بھی سیٹیں ملنی تھیں، لیکن ایم کیو ایم کو ملنے والی نشستیں سرپرائز ہیں۔انہوں نے کہاکہ ہم جائزہ لیں گے کہ ایم کیو ایم کو اتنی سیٹیں کیسے مل گئیں۔مراد علی شاہ نے کہاکہ ایم کیو ایم رہنما اگر بانی متحدہ کی زبان میں بات کریں گے تو ان سے بات کرنا مشکل ہوجائے گا۔سابق وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ کراچی کا امن فوج، رینجرز اور پولیس اہلکاروں کی شہادتوں کے بعد حاصل کیا ہے، اس کو خراب ہونے نہیں دیں گے۔

مراد علیشاہ

مزید :

صفحہ اول -