گجرات پولیس کی بھاری نفری نے دونوں بہنوں کو گھر میں قید کر رکھا ہے: سمیرہ الٰہی
گجرات (آن لائن)امیدوار برائے پی پی 34 گجرات سمیرہ الٰہی نے کہا ہے کہ گجرات کی ضلعی انتظامیہ نے پولیس کی بھاری نفری لگا کر ہم دونوں بہنوں کو گھر میں قید کر رکھا ہے، امیدواروں کیساتھ ایسا سلوک سمجھ سے بالاتر ہے۔اپنے ایک ویڈیو بیان میں سمیرہ الٰہی نے کہا پرامن احتجاج ہر شہری کا آئینی حق ہے۔پولیس اوچھے ہتھکنڈوں پر اتر آئی ہے۔ہمارے کارکنوں اور رہنماؤں کو گرفتار کیا جا رہا ہے۔اللہ کے حکم سے ہم ان کی تمام سازشوں کو ناکام بنائیں گے۔
سمیرہ الٰہی