فیروزوالہ، دو مخالف گروپوں میں فائرنگ، 2سگے بھائیوں سمیت 3افراد قتل، 3         زخمی 

    فیروزوالہ، دو مخالف گروپوں میں فائرنگ، 2سگے بھائیوں سمیت 3افراد قتل، 3   ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

                                                                         فیروزوالہ(نامہ نگار) تھانہ فیکٹری ایریا کی علاقہ قصبہ خان پور میں لین دین کے تنازع پر شوکت گروپ نے اپنے دیگر ساتھیوں کی مدد سے کر کے اپنے مخالف نوید عرف بگا ڈوگر گروپ کے ڈیرہ پر فائرنگ کر دی جس کے  نتیجہ میں دو سگے بھائی نوید عرف بگا ڈوگر اور فاروق ڈوگر جبکہ راہگیرنوجوان آصف جاں بحق ہو گے جبکہ 3 افراد عبدرشید،سجاد اورنامعلوم نوجوان سمیت زخمی ہو گئے جن کو طبی امداد کے لیے ہسپتال داخل کرا دیا گیا حملہ اور فرار ہو گئے۔بتایا گیا ہے کہ شوکت گروپ اور نوید بنگا گروپ کے درمیان رقم کا لین دین کا تنازعہ چل رہا تھا۔ گزشتہ روز نوید ڈوگر اپنے بھائی اور ساتھی کے ہمراہ دفتروڈیرہ پر بیٹھے ہوئے تھے کہ اس دوران شوکت نے اپنے دیگر ساتھیوں کی مدد سے فائرنگ کر دی جس کے نتیجہ میں دو سگے بھائی نوید،بگا اور محمد فاروق ڈوگر موقع پر جاں بحق ہو گئے جبکہ فائرنگ کی زد میں ا کر راہگیر آصف ہلاک اور تین افراد زخمی ہو گئے فیکٹری ایریا پولیس نے مقتولین کی لاشیں قبضہ میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لئے ہسپتال بھجوا دیں۔ذرائع کے مطابق مقتولین کا تعلق مسلم لیگ (ن) گروپ سے تھا۔

3افراد قتل

مزید :

صفحہ آخر -