جے یو آئی کا پی بی 36 قلات کے7 پولنگ سٹیشنوں میں دوبارہ الیکشن کا مطالبہ
کوئٹہ(مانیٹرنگ ڈیسک) جمعیت علماء اسلام نے قلات کے علاقے جوہان کے 7پولنگ سٹیشنوں میں دوبارہ الیکشن کرانے کا مطالبہ کردیا۔جمعیت علماء اسلام کے مرکزی سیکرٹری جنرل مولانا عبدالغفورحیدری نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ 2018ء کے انتخابات کو تمام سیاسی جماعتوں نے مسترد کیا تھا، قائد جمعیت علماء اسلام مولانا فضل الرحمان نے 14 فوری کو مرکزی عاملہ کا اجلاس طلب کیا ہے۔مولاناعبدالغفورحیدری نے کہا کہ بلوچستان کی سطح پر ہمارے حلقوں میں ہمیں ہرایا گیا ہے،قلات، مستونگ کم سوراب سے قومی اسمبلی سے الیکشن میں کامیابی حاصل کی، پی بی 36 قلات کے 7 پولنگ سٹیشن متنازعہ ہیں، پی بی 36 قلات میں ایک بار فارم47 جاری ہونے کے بعد دوبارہ فارم 47 جاری ہونا غیر قانونی ہے،قلات میں جوہان کے علاقے میں 7 پولنگ سٹیشن میں مکمل پولنگ نہیں ہوئی، پی بی 36 قلات سے میر سعید لانگو کی جیت کو ہار میں بدل دیا،میر سعید لانگو نے کہا قلات کے علاقے جوہان میں ری پولنگ کرائی جائے۔
الیکشن کا مطالبہ