پہلے ہی کہا تھا بلاول بھٹو تیسرے نمبر پر آئیں گے، عطا ء تارڑ

    پہلے ہی کہا تھا بلاول بھٹو تیسرے نمبر پر آئیں گے، عطا ء تارڑ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 لاہور (این این آئی)پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما عطا تارڑ نے کہا ہے کہ پہلے ہی کہا تھا کہ بلاول بھٹو تیسرے نمبر پر آئیں گے، جس جماعت کی نچلی سطح پر تنظیم نہیں ہے، اسے کیا ووٹ پڑیں گے۔میڈیا سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ خوشی ہے کہ مشکل حالات کے باوجود بلاول بھٹو نے لاہور سے الیکشن لڑا۔انہوں نے کہاکہ اگر وہ انتخابی نتائج کو چیلنج کرنا چاہیں تو وہ کر سکتے ہیں، یہ ان کا حق ہے۔عطا تارڑ نے کہا کہ پہلے ہی کہا تھا بلاول بھٹو تیسرے نمبر پر آئیں گے، جس جماعت کی نچلی سطح پر تنظیم نہیں اسے کیا ووٹ پڑیں گے۔

عطاتارڑ

مزید :

صفحہ آخر -