پرائیویٹ حج سکیم کی بکنگ آج سے شروع ہو گی

    پرائیویٹ حج سکیم کی بکنگ آج سے شروع ہو گی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(ڈویلپمنٹ سیل) پرائیویٹ حج سکیم کے کوٹہ ہولڈر حج آرگنائزر کو آج سے پاکستان اور دنیا بھر سے بکنگ کی اجازت دیدی گئی وزارت مذہبی امور اور ہوپ کی مشاورت سے فائنل ہونیوالے حج پیکجز کے مطابق بکنگ کر سکیں گے۔ پرائیویٹ حج سکیم کی حج 2024ء کیلئے نامزد ہونیوالی کمپنیوں کی تفصیل ان کے کوٹہ کے مطابق وزارت کی ویب سائٹ www.hajjunfo.org پر جاری کر دی گئی ہے پرائیویٹ سکیم کے حج آرگنائزر کو اپنے کوٹہ کا 50فیصد پاکستان سے اور 50فیصد اوورسیز پاکستانیوں سے بک کرنا ضروری ہوگا پرائیویٹ حج سکیم میں سپانسرشپ (ڈالر) سکیم کے ذریعے درخواست دینے والے امریکہ لندن یورپ سے براہ راست جدہ اور مدینہ آ سکیں گے ان کے لئے پاکستانی پاسپورٹ ہونا ضروری ہے جس کی معیاد 16دسمبر 2024ء تک درکار ہوگی حج درخواست کیلئے عمر کی کوئی شرط نہیں ہے خواتین محرم کے بغیر حج درخواست دے سکتے ہیں۔

بکنگ

مزید :

صفحہ آخر -