سندھ فوڈ اتھارٹی چھ ہزار فوڈ ہینڈلرز کو تربیت فراہم کر چکی ہے،آغا فخر حسین 

سندھ فوڈ اتھارٹی چھ ہزار فوڈ ہینڈلرز کو تربیت فراہم کر چکی ہے،آغا فخر حسین 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 کراچی(سٹاف رپورٹر)ڈائریکٹر جنرل سندھ فوڈ اتھارٹی آغا فخر حسین نے کہا ہے کہ سندھ فوڈ اتھارٹی تمام متعلقہ اسٹیک ہولڈرز کے ساتھ مل کر فوڈ ہینڈلرز کو تربیت فراہم کررہی ہے تاکہ فوڈ ہینڈلرز حفظان صحت کے اصولوں کے مطابق کھانے پینے کی اشیا کو ہینڈل کرسکیں۔ سندھ فوڈ اتھارٹی اب تک چھ ہزار فووڈ ہینڈلرز کو تربیت فراہم کر چکی ہے۔ یہ بات انہوں بحیثیت مہمان خصوصی سندھ فوڈ اتھارٹی اور ایک انٹرنیشنل چین اسٹور کے تعاون سے بیچ لگژری میں "فوڈ سیفٹی اینڈ ہائیجین ٹریننگ فار فوڈ ہینڈلرز کے موضوع پر ایک روزہ تربیتی ورکشاپ سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ اس موقع پر ڈائریکٹر سندھ فوڈ اتھارٹی مسعود بھٹو، ڈاکٹر غفران، شیف مقیم سومرو، سینئر ہیڈ آف آپریشن میٹرو مسٹر تیھرو، زوہیب جمیل، عمران شمیم، صولت حسین اور دیگر بھی موجود تھے۔ تربیتی ورکشاپ میں تقریبا 200 فوڈ ہینڈلرز نے شرکت کی۔اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے ڈائریکٹر جنرل سندھ فوڈ اتھارٹی آغا فخر حسین نے کہا کہ استعداد کار میں اضافے کے لیے ہر شعبے میں تربیت ضروری ہے اور اس تربیت کے ذریعے فوڈ ہینڈلرز حفظان صحت کے اصولوں کے مطابق کھانے پینے کی اشیا کو حفظان صحت کے اصولوں کے مطابق ہینڈل کرسکیں گے۔ انہوں نے کہا کہ سندھ فوڈ اتھارٹی متعلقہ اسٹیک ہولڈرز کے ساتھ مل کر مستقل بنیادوں پر تربیتی ورکشاپس کا انعقاد کر رہی ہے اور اس کا مقصد صوبے کی عوام کو حفظان صحت کے اصولوں کے مطابق کھانے پینے کی اشیا کی فراہمی ہے۔ڈائریکٹر جنرل سندھ فوڈ اتھارٹی آغا فخر حسین نے تربیتی ورکشاپ میں شرکت کرنے والوں میں اسناد بھی تقسیم کیں۔