الیکشن ہوچکے ہیں عوامی مینڈیٹ کو قبول کیا جائے،محمدطارق حسن 

  الیکشن ہوچکے ہیں عوامی مینڈیٹ کو قبول کیا جائے،محمدطارق حسن 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی(سٹاف رپورٹر) پاکستان مسلم لیگ(ق)سندھ کے صدر محمد طارق حسن نے کہا ہے کہ الیکشن ہوچکے ہیں عوامی مینڈیٹ کو قبول کیا جائے اگر کچھ جماعتوں کو اس سلسلے میں اعتراض ہیں تو انکو آینی و قانونی حق و تحفظ حاصل ہے کہ وہ ثبوتوں کے ساتھ اپنا حق لے سکتے ہیں اسوقت ملک میں کسی بھی ہنگامہ آرای۔ دھرنہ اور احتجاجی سیاست سے گریز کیا جاے۔ الیکشن کمیشن اور عدالت سے بھی رجوع کیا جاسکتا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گجرات میں مسلم لیگ کے قاد سابق وزیر اعظم چوہدری شجاعت حسین۔ مرکزی سینر ناب صدر و نومنتخب رکن اسمبلی چوہدری سالک حسین۔ چوہدری طارق بشیر چیمہ۔ چوہدری شافع حسین۔ چوہدری حسین الہی۔ و دیگر کو مبارکباد دینے کے بعد کراچی واپسی کے بعد مسلم لیگ سندھ سیکرٹیریٹ میں اعلی سطحی اجلاس میں کیا جس میں کراچی کے صدر محمد جمیل احمد خان۔ صوبای سیکرٹری اطلاعات محمد صادق شیخ۔ سینر ناب صدور نعمت خان خلجی۔ سراے نیاز حسین خاصخیلی۔ ناب صدور نعیم خان۔ شاہد عباسی۔ چوہدری مظہر الحق۔ عبد القیوم زی۔ عبد القادر چاچڑ۔ جوانٹ سیکرٹیزز عبد المالک جانباز۔ سلیم قادری۔ عابد خان مختلف ونگز کے سید مشرف علی۔ سفیر الحسن شاہ۔ رمیز منظور روفی۔ فیضان انیسں۔ خرم شاہد ایڈوکیٹ۔ قاضی احسن قمر اور دیگر بھی شریک تھے سے کیا۔ طارق حسن نے کہا کہ عوام کا مستقبل جمہوریت سے وابستہ ہے اسکے لے پیپلز پارٹی کے ساتھ جدوجہد جاری رکھیں گے۔ ق لیگ کے اجلاس میں سابق صدر پاکستان آصف علی زرداری۔ بلاول بھٹو زرداری۔ فریال تالپور کو ملک بھر بلخصوص صوبہ سندھ میں الیکشن میں کامیابی پر مبارکباد دی گی اور اس توقع کا اظہار کیا گیا کہ پیپلز پارٹی کا 10 نکاتی منشور عوام کو سہولتیں فراہم کریگا مسلم لیگ ق پیپلز پارٹی کے ساتھ ہے جو تعمیر وطن۔ ترقی اور خوشحالی کے لئے کوشاں ہیں۔