سکھر پریس کلب کے عہدیداران و ممبران ایگزیکٹو کمیٹی کا افتتاحی تعارفی اجلاس 

  سکھر پریس کلب کے عہدیداران و ممبران ایگزیکٹو کمیٹی کا افتتاحی تعارفی ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

سکھر (ڈسٹرکٹ رپورٹر) سکھر پریس کلب کے عہدیداران و ممبران ایگزیکٹو کمیٹی کا پہلا افتتاحی تعارفی اجلاس صدر پریس کلب آصف ظہیر خان لودھی کی زیر صدارت منعقد ھوا، اجلاس میں جنرل سیکریٹری شوکت نوناری ، نائب صدور شہزاد تابانی، سحرش کھوکھر ، جوائنٹ سیکریٹری جمیل مغل، پریس سیکرٹری کامران شیخ، آفس سیکرٹری علی کھوسو کے علاوہ صدر سکھر یونین آف جرنلسٹس امداد بوذدار ،جنرل سیکریٹری احقر شاہ نے خصوصی دعوت پر شرکت کی، جبکہ پریس کلب کے ممبران ایگزیکٹو کمیٹی جلال الدین بھیو ، صلاح الدین قریشی ، فرقان کھوسو ، سجاد شاہ، ملک عمران شاھد، ایاز مغل، بھی شریک ھوئے، اجلاس کے آغاز میں سابق صدر چوہدری محمد ارشاد گوندل کیلئے دعائے صحت کاملہ کی گئی جو ان دنوں شدید علیل اور صاحب فراش ھیں، اجلاس میں ممبر ایگزیکٹو کمیٹی ، سینیئر صحافی وسیم شمسی کی ہمشیرہ ، کاشف پھلپوٹو سمیت دیگر صحافیوں کے قریبی عزیز و اقارب کی وفات پر تعزیت کرتے دعائے مغفرت و رحمت کی گئی. اس موقع پر ایجنڈا کیمطابق سابقہ باڈی کی کارروائیوں کی توثیق کی گئی، افتتاحی خطاب میں صدر پریس کلب آصف ظہیر خان لودھی نے جرنلسٹس پینل کے سربراہ لالا اسد پٹھان کی قیادت میں پینل کی شاندار کامیابی پر اظہار تشکر اور سندھ جرنلسٹس کنونشن کے کامیاب انعقاد پر یونین آف جرنلسٹس پی ایف یو جے کو مبارکباد دی، اور شہید صحافی جان محمد مہر کے قاتلوں کی عدم گرفتاری کیخلاف یونین کی 178 روز سے جاری جدوجہد کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے اصل قاتلوں کی گرفتاری تک مذید موثر بنایا جانے اور یونین کیجانب سے اس ضمن میں دی جانیوالی کال پر موثر عملدرآمد جاری رکھا جانے پر زور دیا، انہوں نے عزم کا اظہار کیا کہ سابق صدر پریس کلب شہید صحافی جان محمد مہر کے اصل قاتلوں کی گرفتاری تک احتجاجی تحریک جاری رھے گی، انہوں نے کہا کہ پریس کلب کی ترقی اور ممبران صحافیوں کی فلاح و بہبود کیلئے ھر ممکنہ وسائل کو بروئے کار لایا جائیگا اور ممبران کو تفریح فراہم کرنے اور پیشہ وارانہ صلاحیتوں کے فروغ اور ذمہ داریوں کی حسن خوبی کیساتھ بطریق احسن انجام دھی کیلئے ھر پریس کلب ھر ممکنہ سہولیات کی فراہمی کیلئے اپنا کردار ادا کرتا رھے گا، اجلاس میں پریس کلب کی تعمیر و ترقی ممبران صحافیوں کی فلاح و بہبود کیلئے مستقبل کے کاموں کی بابت ترجیحات پر تجاویز و مشاورت کی گئی۔