پسنی،12 اونٹوں پر لدی چرس  سے بھری 75بوریاں پکڑی گئیں

  پسنی،12 اونٹوں پر لدی چرس  سے بھری 75بوریاں پکڑی گئیں

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی(سٹاف رپورٹر)پاکستان کوسٹ گارڈز نے پسنی(بلوچستا)کے علاقے ملاشیپ 2 (MS-2) سے منشیات اسمگل ہونے کی خفیہ اطلاع کی بنیاد پر کارروائی کرتے ہوئے 852کلو گرام اعلی کوالٹی کی چرس برآمد کر لی۔پسنی کے علاقے MS-2 میں اونٹوں پر لوڈ چرس لانچ اور اسپیڈ بوٹ کے ذریعے بیرون ملک اسمگل کی جا رہی تھی۔پاکستان کوسٹ گارڈز کی پٹرولنگ ٹیم نے کارروائی کرتے ہوئے 12اونٹ، لانچ، اسپیڈ بوٹ اور 852کلوگرام اعلی کوالٹی کی چرس قبضے میں لیکر مزید قانونی کارروائی شروع کر دی ہے۔ پکڑی جانے والی منشیات کی عالمی مارکیٹ میں مالیت14.21 ملین ڈالر کے لگ بھگ ہے۔واضح رہے کہ پاکستان کوسٹ گارڈز ہر قسم کی اسمگلنگ کی روک تھام کے لیے ہمہ وقت مصروفِ عمل ہے اور ملکی معیشت کو مستحکم کرنے میں اپنا کردار ادا کرتی رہے گی۔