شہباز یا بلاول میں سے وزیراعظم بن سکتا ہے : منظور وسان 

      شہباز یا بلاول میں سے وزیراعظم بن سکتا ہے : منظور وسان 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

                                                             کراچی(سٹاف رپورٹر) پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما منظور وسان نے کہاہے کہ نواز شریف اور مریم نواز کے وزیراعظم بننے کا کوئی امکان نہیں ہے۔اپنے ایک بیان میں پی پی رہنما منظور وسان نے کہا کہ وفاق میں کوئی بھی اکیلے حکومت نہیں بنا سکتا، اتحادی حکومت ہی بنے گی جبکہ پنجاب اور بلوچستان میں بھی اتحادی حکومت بنے گی۔انہوں نے کہا کہ پی پی سندھ میں حکومت بنانے جا رہی ہے جبکہ بلوچستان میں بھی مضبوط ہے، وفاق میں پی پی، آزاد امیدواروں یا ن لیگ سے مل کر حکومت بنا سکتی ہے۔رہنما پیپلز پارٹی نے مزید کہا کہ نواز شریف اور مریم نواز کے وزیراعظم بننے کا کوئی امکان نہیں، شہباز شریف یا پھربلاول بھٹو زرداری وزیراعظم بنیں گے، جوڑ توڑ کے نتیجے میں آزاد امیدوار بھی وزیراعظم کا عہدہ حاصل کر سکتا ہے۔انھوں نے مزید کہا کہ گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس (جی ڈی اے)ختم ہو چکی، مستقبل میں جی ڈی اے پیپلز پارٹی میں ضم ہو جائےگی۔