مینڈیٹ واپس لینے کےلئے جدوجہد جاری رہے گی، مسرت چیمہ

    مینڈیٹ واپس لینے کےلئے جدوجہد جاری رہے گی، مسرت چیمہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور( این این آئی) پاکستان تحریک انصاف کی سینئر رہنما مسرت جمشید چیمہ نے کہاہے کہ عوام نے پرامن احتجاج سے مینڈیٹ واپس لینا ہے اس کیلئے جدوجہد جاری رہے گی، تحریک انصاف کی جانب سے عوامی مینڈیٹ کی چوری پر پرامن احتجاج کی کال دی گئی تھی لیکن 9 مئی کی طرح دوبارہ فالس فلیگ آپریشن کر کے انتشار اور بدامنی پھیلانے کی سازش کی(بقیہ نمبر39صفحہ7پر )

 جا رہی تھی ۔ ایکس پر جاری اپنے بیان میں انہوںنے کہا کہ اسی کے پیش نظر احتجاج موخر کر کے صرف ریٹرننگ افسروں کے دفاتر کے باہر پرامن احتجاج کرنے کی کال دی گئی۔

مسرت چیمہ