دھاندلی، پی ٹی آئی، پیپلز پارٹی کا احتجاج، نعرے بازی

    دھاندلی، پی ٹی آئی، پیپلز پارٹی کا احتجاج، نعرے بازی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

وہاڑی، شاہ جمال(بیورورپورٹ،نمائندہ خصوصی، نمائندہ پاکستان)این اے 158 سے پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ آزاد امیدوار طاہر اقبال چوہدری نے سینکڑوں ووٹرز کے ہمراہ ایجوکیشن یونیورسٹی میں قائم آر او آفس کے باہر احتجاج ، مظاہرین نے دھاندلی کے خلاف شدید نعرے بازی کی مظاہرہ میں پی ٹی آئی حمایت یافتہ آزاد امیدوار برائے صوبائی اسمبلی پی پی 233 رائے ظہور احمد کھرل ، امیدوار پی پی 234سلمان خان بھابہ ، زاہد اقبال چوہدری ، طاہر انور واہلہ ، بابر منظور دوگل ، سجاد خان کھچی ، حنان خان بدھ ، شیخ خرم سمیت سینکڑوں وو(بقیہ نمبر40صفحہ7پر )

ٹرز اور سپورٹرز موجود تھے کارکنان سے خطاب کرتے ہوئے طاہر اقبال چوہدری و دیگر نے کہا کہ عام انتخابات میں پی ٹی آئی حمایت یافتہ امیداروں کو بیرونی طاقتوں کے کہنے پر ہرایا گیا ، ہم انتخابات میں واضح برتری سے جیت رہے تھے دھاندلی سے مخالفوں کو جتوایا گیا ہے انہوں نے کہا کہ مخالفین کو اخلاقی اقدار اور اسلامی روایات سے کوئی سروکار نہیں ، رائے ظہور نے میاں ثاقب خورشید کواس کے اپنے ہی گاں سے شکست سے دوچار کیا مگر اس کے باوجود میاں ثاقب خورشید کا جیتنا سمجھ سے بالاتر ہے ان کا کہنا تھا کہ نتائج نے ثابت کیا کہ عمران خان کا نظریہ کامیاب ہوگیا ، میرے 749 ووٹوں کو تہمینہ دولتانہ کے 3سو ووٹوں میں شامل کرکے ایک ہزار کیا گیا ، مرتب کئے گئے نتائج میں ردوبدل کرنے والے عملہ نے روتے ہوئے نتائج پر دستخط کئے انصاف ملنے تک پرامن احتجاج جاری رکھیں گے۔دھاندلی سے ہرایا گیا عدالت جارہے ہیں ہزاروں کی لیڈ ختم کر کے ن لیگ کا امیدوار جتوایا گیا نوابزادہ افتخار کا دھاندلی کے خلاف احتجاجی دھرنا سے خطاب ۔حلقہ پی پی 271کے امیدوار پیپلز پارٹی سید جمیل شاہ بخاری نے بتایا کہ وہ فارم 45کے مطابق سب سے آگے ہیں جبکہ ن لیگ کے سردار عون حمید ڈوگر تیسرے نمبر پر تھے آر او آفس میں رزلٹ روک کر خود ساختہ رزلٹ بنا کر انہیں ہرا دیا گیا جس پر انہوں نے اڈا دانڑیں کے مقام پر جتوئی روڈ شاہجمال بند کر کے احتجاجی دھرنا شروع کر دیا جو کئی گھنٹے تک جاری رہا احتجاجی دھرنے میں سابق وزیر مملکت و نو منتخب ایم این اے نوابزادہ افتخار احمد خان نے خصوصی شرکت کی دھرنے کے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وہ فارم 45کے بر خلاف نتائج تیار کرنے کیخلاف عدالت جارہے ہیں ان کو پیپلز پارٹی کے ووٹ پر ڈاکہ نہیں ڈالنے دیں گے دھرنے میں نوابزادہ عمران احمد خان ،سید حماد جمیل بخاری ،امجد میرانی سمیت ہزاروں افراد شریک تھے دھاندلی کے خلاف نعرے لگائے۔