ووٹ کا بدلہ ہم ترقیاتی کاموں، عوامی خدمت سے چکائیں گے ، افتخار نذیر

  ووٹ کا بدلہ ہم ترقیاتی کاموں، عوامی خدمت سے چکائیں گے ، افتخار نذیر

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ٹھٹھہ صادق آباد(نامہ نگار)شاندار کامیابی پر اللہ تعالی کا شکر بجا لاتے ہوئے حلقہ کی غیور عوام کے مشکور ہیں، ہماری کامیابی میں پارٹی ورکرز گروپ دوستوں اور عوام کی(بقیہ نمبر29صفحہ7پر )

 انتھک محنت کا بہت بڑا ہاتھ ہے،حلقہ این اے 147، حلقہ پی پی 209 جہانیاں کی عوام نے 8 فروری کو ہمیں ووٹ دیکر حلقہ کو شرافت اور خدمت کی سیاست سے نواز دیا ہے، ایک بار پھر بھرپور اعتماد کرتے ہوئے بھاری اکثریت سے کامیابی دلانے پر لیگی کارکنان ووٹران سپوٹران گروپ ساتھیوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے ان کی محبتوں کے مقروض رہیںگے۔ ان خیالات کا اظہار مسلم لیگ ن کے حلقہ این اے 147 سے نومنتخب رکن قومی اسمبلی چوہدری افتخار نذیر نومنتخب رکن صوبائی اسمبلی 209 چوہدری ضیا الرحمن نے کیا، انہوں نے کہاکہ حلقہ کی عوام نے ہمیں کامیاب کروا کر حلقہ سے انتظامی اور تھانہ کلچر کی سیاست کو ہمیشہ کے لیے دفن کردیا ہے، عوام کی طرف سے دیئے گئے ووٹ کا بدلہ ہم ترقیاتی کاموں عوامی خدمت سے چکائیں گے، چوتھی بار ہم پر عوامی اعتماد عوام کا شرافت اور خدمت کی سیاست سے والہانہ محبت کا منہ بولتا ثبوت ہے، ہم اپنے حلقوں کی تعمیر وترقی خوشحالی عوامی فلاح و بہبود کے لیے کوئی کسر نہیں چھوڑیں گے۔