ملتان، برن یونٹ، اسسٹنٹ پروفیسر کی ”فنکاری“ بے نقاب انکوائری شروع، اینٹی کرپشن متحرک

ملتان، برن یونٹ، اسسٹنٹ پروفیسر کی ”فنکاری“ بے نقاب انکوائری شروع، اینٹی ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ملتان (وقائع نگار)محکمہ صحت سے بغیر اجازت بیرون ملک جانے والے اسسٹنٹ پروفیسر کا پاک اٹالین ماڈرن برن یونٹ ملتان سے بھی 30 لاکھ روپے تنخواہوں کی (بقیہ نمبر28صفحہ7پر )

مد میں لینے کا انکشاف ہوا ہے ۔شہری کی درخواست پر اینٹی کرپشن بھی حرکت میں آگیا ۔اج اسسٹنٹ پروفسیر انکوائری افسر کے سامنے پیش ہونگے ۔تفصیل کے مطابق محمد امین نامی شہری نے اینٹی کرپشن ملتان کو درخواست دیتے ہوئے موقف اختیار کیا ہے کہ اسسٹنٹ پروفیسر (موجودہ پروفیسر) نے سال 2009 سے 2016 سے کام کرتا رہا ۔بعد از سال 2013 تا 2014 دو سال کیلئے غیر قانونی طور پر سعودی عرب چلا گیا ۔ اور وہاں جاکر اپنا شناختی کارڈ سال 2014 میں بھی بنوایا ۔اور بعد از مذکورہ ڈاکٹر نے واپس آکر بغیر ڈیوٹی دیئے سرکاری خزانے سے 30 لاکھ روپے تنخواہوں کی مد میں بھی وصول کیئے ۔درخواست گزار نے اپنے موقف میں مزید بتایا ہے کہ مذکورہ ڈاکٹر نے سرکاری عہدے پر فائز ہونے کے باوجود پرائیوٹ طور پر پاسپورٹ بنوایا ۔جس کو وہ غیر قانونی بیرون ملک دوروں کیلئے استعمال کرتا ہے ۔حالانکہ سرکاری ملازم ڈیوٹی پر ہونے کے باوجود پرائیوٹ طور پر پاسپورٹ نہیں بنوا سکتا جس پر اینٹی کرپشن ملتان نے آج مذکورہ موجودہ پروفسیر کو پیشی پر طلب کرلیا۔