ووٹرز نے ہماری خدمت کو سرمایہ پر اہمیت دی، عامر ڈوگر
ملتان (نیوز رپورٹر )نو منتخب رکن قومی اسمبلی ملک محمد عامر ڈوگر نے ملتان سے اپنی اور پینل کی شاندار کامیابی پر اظہار تشکر کرتے ہوئے کہا ہے کہ میں اللہ کریم کی عنایات کا کروڑوں بار شکر گزار ہوں ملتان کے غیور باشعور شہریوں کا دل کی گہرائیوں سے شکریہ ادا کرتا ہوں کہ انہوں نے سرمایہ کے مقابلہ میں ہماری خدمت کو فوقیت دی اور عمران خان کی جدوجہد ثابت قدمی اور نظریہ کا ساتھ دیتے ہوئے مجھے اور میرے پینل کو کامیابی سے ہمکنار کیا.ملتان کے حلقہ 149 سے میرے چچا ملک لیاقت ڈوگر 2002 میں رکن قومی اسمبلی منتخب ہوئے تھے پھر ملتان کے باشعور عوام(بقیہ نمبر25صفحہ7پر )
نے دو مرتبہ مجھ پر اعتماد کیا اور مجھے ممبر قومی اسمبلی منتخب کیا۔اس الیکشن میں امیر ترین شوگر ٹائیکون اپنی دولت کے بل بوتے پر پیرا شوٹ بن کر اترے مگر شہریوں نے ہماری خدمت کو سرمایہ پر اہمیت دی ملتان کی عوام نہ بکی اور نہ جھکی ہمارا اور عمران خان کا ساتھ دیتے ہوئے مجھے اور میرے پینل کو بھاری اکثریت سے کامیابی سے ہمکنار کیا. ملک عامر ڈوگر نے مزیدکہا ہم اپنے والد محترم ملک صلاح الدین ڈوگر مرحوم کے مشن خدمت خدمت اور خدمت کو جاری رکھیں گے اپنی شاندار جیت کو اپنے والدین اور شہریوں, بزرگوں, پی ٹی آئی ورکروں کے نام کرتے ہوئے ملک عامر ڈوگر نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ ہمارے دروازے عوام کے مسائل حل کرنے کے لئے ہے وقت کھلے رہیں گے۔