این اے168-164، پی پی 254-253انتخابی نتائج لاہور ہائیکورٹ بہاولپور بینچ میں چیلنج
بہاول پور(بیورو رپورٹ)این اے‘164 ‘ 168‘پی پی 254-253 کے نتائج لاہور ہائی کورٹ بھاولپور بنچ میں چیلنج کردئیے گئے ‘پی ٹی آئی کے حمائت یافتہ امیدواروںنے آر او کے فیصلے کو چیلنج کیا ‘فارم 45میں چالیس ہزار سے جیت چکا ہوں.سمیع اللہ چوہدری ‘ زرائع کے مطابق پاکستان تحریک انصاف بہاول پور این اے 168 سے سمیع اللہ چوہدری این ا(بقیہ نمبر16صفحہ7پر )
ے 164 سے اعجازگڈن اورپی پی 254-253 سے اصغرجوئیہ اورعثمان چنڑنے انتخابی نتائج کولاہورہائی کورٹ بہاول پوربنچ میں چیلنج کردیاہے اور موقف اختیار کیا کہ آراوز نے فارم 45 کے برعکس فارم 47 جاری کیئے ہائی کورٹ سے اپیل کی ہے کہ فارم 45 کے مطابق فارم47 جاری کئے جائیں ۔