ڈیرہ ، شہید کانسٹیبل پورے سرکاری اعزاز کیساتھ سپرد خاک 

  ڈیرہ ، شہید کانسٹیبل پورے سرکاری اعزاز کیساتھ سپرد خاک 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

                                                                        ڈیرہ غازیخان(بیورو رپورٹ)پنجاب پولیس ایلیٹ فورس کے شہید کانسٹیبل شہریار کی نماز جنازہ پولیس لائنز ڈیرہ غازیخان میں سرکاری اعزاز کے ساتھ ادا کر دی گئی،قومی پرچم میں لپٹے شہید کے جسد خاکی کو پولیس کے چاک و چوبند دستے نے سلامی پیش کی،نماز جنازہ میں آر پی او ڈیرہ غازی خان کیپٹن (ر) سجاد حسن خان،کمشنر ڈاکٹر ناصر محمود،بریگیڈئیر زاہد مرتضیٰ، ڈی پی او احمد محی الدین، ڈپٹی کمشنر شاہد زمان(بقیہ نمبر13صفحہ7پر )

،ڈسٹرکٹ آفیسر سی ٹی ڈی محمد جاوید خان سمیت رینجرز و سی ٹی ڈی کے افسران،شہید کے لواحقین، پولیس افسران و اہلکاران سمیت شہریوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی نماز جنازہ کے بعد آر پی او کیپٹن (ر) سجاد حسن خان اور دیگر افسران نے شہید کے جسد خاکی پر پھول چڑھائے اور بلندی درجات کے لیے دعا کی،آر پی او کیپٹن (ر) سجاد حسن خان نے شہید کے ورثاءسے ملاقات اور اظہار تعزیت کیاجنازہ میں شریک دیگرافسران نے شہید کی جرات اور بہادری پر شہید کو خراج تحسین پیش کیا اس موقع پر آر پی او کیپٹن (ر) سجاد حسن خان کا کہنا تھا کہ شہید کا خون کسی صورت رائیگاں نہیں جائے گا شہریوں کے جان و مال کے تحفظ میں اپنی جان نچھاور کرنے والے ہمارے ماتھے کا جھومر ہیں عوام الناس کی جان و مال کی حفاظت کے لیے کسی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے شہید کی فیملی کو کسی صورت تنہا نہیں چھوڑیں گے اور انکی مکمل کفالت کریں گے کمشنر ڈاکٹر ناصر محمود بشیر کا کہنا تھا کہ فرض کی راہ میں جان قربان کرنے والا شہید اہلکار شہریار محکمہ پولیس کا فخر اور قوم کا ہیرو ہے جوانوں نے بے مثال جرات و بہادری کا مظاہرہ کیا ہے، پولیس لائن کے بعد شہید کانسٹیبل شہر یار کا جسد خاکی گھر پہنچنے پر اس کا نماز جنازہ اس کے آبائی گھر علاقہ تھانہ کالا گجانی پٹرول پمپ پر بھی ادا کر دیا گیانماز جنازہ میں ڈی ایس پی سرکل صدر حماد نبی، لواحقین شہید، پولیس آفیسران اور شہریوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی نماز جنازہ کے بعد شہید کے جسد خاکی کو پولیس کے چاق و چوبند دستے نے سلامی دی شہید شہریار کے جسد خاکی کو اس کے آبائی قبرستان علاقہ تھانہ کالا میں سپرد خاک کر دیا گیاڈی ایس پی سرکل صدر حماد نبی اور دیگر پولیس آفیسران نے شہید کی قبر پر پھول چڑھائے اس موقع پر ڈی پی او احمد محی الدین کا کہنا تھا کہ ہمیں شہید کانسٹیبل شہریار کی بہادری پر فخر ہے جس نے دلیرانہ انداز سے ڈکیتوں کا مقابلہ کیا اور بہادری کی تاریخ رقم کی شہید کانسٹیبل شہریار محکمہ پولیس کے ماتھے کا جھومر ہےشہید کانسٹیبل شہریار نے سوگواران میں بیوی اور ایک بیٹی چھوڑے ہیں۔ ڈیرہ غازیخان علاقہ تھانہ کوٹ مبارک میں ڈاکو_¶ں کے ساتھ مقابلہ کرنے والی سپیشل آپریشنل یونٹ کی ٹیم سے آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انورنے بذریعہ ویڈیو لنک خصوصی گفتگو کی جوانوں سے آپریشن سے متعلق تفصیلات حاصل کیں اورجوانمردی سے ڈاکو_¶ں کا مقابلہ کرنے پر جوانوں کو خراج تحسین پیش کیا آئی جی پنجاب نے مقابلہ کے دوران شہید ہونے والے اہلکار شہریارکی جرات و بہادری پر خصوصی خراج عقیدت پیش کیا آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کا کہنا تھا کہ شہید کا خون کسی صورت رائیگاں نہیں جائے گاشہریوں کے جان و مال کے تحفظ کے لیے اپنی جان کا نذرانہ پیش کرنے والے شہید ہمارے ماتھے کا جھومر ہیںپنجاب پولیس قیام امن کے لیے پہلے بھی قربانیاں دیتی آئی ہے آئندہ بھی کسی قسم کی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے شہید کی فیملی کو کسی بھی صورت تنہا نہیں چھوڑیں گےاور شہید کے خاندان کی مکمل کفالت کریں گے آئی جی پنجاب نے آپریشن کی بہترین کمانڈ کرنے پر آر پی او ڈیرہ غازیخان کیپٹن(ر) سجاد حسن خان اور ڈی پی او احمد محی الدین کو بھی خراج تحسین پیش کیااس موقع پر آئی جی پنجاب نے ڈاکو_¶ں کا مقابلہ کرنے والی ایس او یو ٹیم کے لئے پانچ لاکھ روپئے نقد انعام اور تعریفی سرٹیفکیٹ دینے کا اعلان کیا شہید کے ورثاءکے لیے مروجہ مراعات سے متعلق ضروری قانونی دستاویزات کو جلد حتمی شکل دے کر ارسال کرنے اور شہید کی بیوہ کو فیملی کلیم پر بھرتی کے احکامات جاری کیے۔ بستی درویش لاشاری کے قریب ڈکیت لادی گینگ اور پنجاب پولیس کے درمیان مقابلہ کے بارے میں ریجنل پولیس آفیسر کیپٹن ریٹائرڈ سجاد حسن خان نے ڈی پی او احمد محی الدین اور ڈسٹرکٹ آفیسر سی ٹی ڈی جاوید خان کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ چار ڈاکو علاقہ میں واردات کرنے کی پولیس کو اطلاع ملی جس پر پولیس پارٹی فوراً موقع پر پہنچی تو ڈاکو_¶ں نے پولیس کو دیکھتے ہی مورچہ بند ہوکر پولیس پر فائرنگ شروع کردی ڈاکو_¶ں کے فائر لگنے سے ایلیٹ فورس کا جوان شہریار بیگ سماج دشمن عناصر کے خلاف لڑتے ہوئے جام شہادت نوش کرگیا پولیس کی جوابی فائرنگ کے نتیجے میں چار ڈاکو سجی برگہ،عرفان مریڑی، کاشی رند ظفر ممدانی ہلاک ہوگئے انہوں نے کہاکہ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر احمد محی الدین خود موقع پر پہنچ گئے اور آپریشن کو لیڈ کیا پولیس نے شہید اہلکار اور چاروں ڈاکو_¶ں کی نعشیں پوسٹمارٹم کے لئے ٹیچنگ ہسپتال منتقل کر دی آخری اطلاعات تک پولیس کا علاقہ میں سرچ آپریشن جاری تھا شہید اہلکار شہر یار بیگ کی نماز جنازہ پولیس لائنز میں ادا کی گئی نماز جنازہ میں انتظامیہ اور پولیس کے افسران اور ملازمین نے شرکت کی۔