ملتان، گیس اخراج سے بند کلینک میں زوردار دھماکہ، ایک شخص جھلس کر زخمی

  ملتان، گیس اخراج سے بند کلینک میں زوردار دھماکہ، ایک شخص جھلس کر زخمی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 ملتان(وقائع نگار)آنکھوں کے بند کلینک میں ملازم کو ماچس جلانا مہنگا پڑ گیا ۔ گیس لیکج کے باعث آگ جلانے سے دھماکہ ۔ایک شخص کا جسم بری طرح جھلس گیا۔زخمی نشتر ہسپتال منتقل جبکہ مقامی پولیس نے قانونی کارروائی شروع کردی ۔تفصیل کے مطابق ڈاکٹر سلمان سعید سکنہ ولایت آباد نمبر 1 نے اپنے گھر میں امراض چشم کا کلینک بنایا ہوا ہے جو کہ گزشتہ روز بند تھا، (بقیہ نمبر12صفحہ7پر )

کلینک پر ملازم محمد سلیم ولد محمد شفیع بعمر 60 سال سکنہ ولایت آباد آیا اور اس ماچس جلائی جیسے ہی ماچس جلائی تو کلینک کے اندر گیس کے جمع ہونے کے باعث دھماکہ ہوا جس سے کلینک کا کافی نقصان ہوا اور اس کی وجہ سے مذکورہ ملازم کا جسم 25 فیصد جھلس گیا جس کو ہسپتال منتقل کیا گیا ہے تاہم میڈیکل کے سامان سے گیس لیکج کی وجہ معلوم نہ ہوسکی ہے. مقامی پولیس مصروف تفتیش ہے۔