مبینہ مقابلہ، ڈاکو ساتھیوں کی فائرنگ سے زخمی، اسلحہ بھی برآمد

  مبینہ مقابلہ، ڈاکو ساتھیوں کی فائرنگ سے زخمی، اسلحہ بھی برآمد

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ڈیرہ غازیخان(بیورو رپورٹ)تھانہ کوٹ چھٹہ کی حدود میں مبینہ پولیس مقابلہ، ایک ڈاکو مبینہ اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے زخمی حالت میں اسلحہ سمیت گرفتار کرلیا گرفتار ملزم سابقہ ریکارڈ یافتہ ہے،ایس ایچ او تھانہ کوٹ چھٹہ علی عمران نے بتایا کہ گشت پر مامور پولیس نے اسلحہ سے لیس مشکوک افراد موٹر سائیکل سواروں کو روکنے کی کوشش کی تو ملزمان پولیس پر فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہو گئے جن کا تعاقب کیا گیا اور حفاظت خود اختیاری کے تحت جوابی فائرنگ کی اور تعاقب جاری رکھا جب پل ڈاٹ حیدر قریشی دھینگانہ مائنر کے قریب پہنچے تو ایک ملزم جس کا نام محمد(بقیہ نمبر5صفحہ7پر )

 زین ولد محبوب حسین قوم چنگوانی سکنہ عالیوالہ معلوم ہوا جو اپنے ساتھیوں کی فائرنگ سے زخمی ہو کر اسلحہ سمیت پڑا ہوا تھا جبکہ اس کے دیگر ساتھی فرار ہو گئے تھے زخمی ملزم کو ہسپتال منتقل کر دیا ہے دیگر فرار ہونے والے ساتھیوں کی گرفتاری کے لئے پولیس کا سرچ آپریشن جاری ہے ایس ایچ او کوٹ چھٹہ علی عمران نے مزید بتایا کہ زخمی حالت میں گرفتار ہونے والا ملزم محمد زین سابقہ ریکارڈ یافتہ ہے جس کے خلاف ڈکیتی سمیت دیگر دفعات کے 8 مقدمات درج ہیں تھانہ کوٹ چھٹہ پولیس نے مزید قانونی کاروائی شروع کر دی ہے۔

ق