سیاسی جوڑ توڑ، زرداری کے طیارے کی 3دن میں9پروازیں 

  سیاسی جوڑ توڑ، زرداری کے طیارے کی 3دن میں9پروازیں 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 کراچی(این این آئی)سیاسی جوڑ توڑ اور حکومت سازی کیلئے ملاقاتوں اور اہم مشاورت کے سلسلے میں سابق صدر آصف زرداری کے طیارے نے کراچی، لاہور، اسلام آباد کے درمیان 3 دن کے دوران متعدد چکر لگائے ہیں۔ذرائع کے مطابق ان کے طیارے نے گزشتہ 3 دن میں 9 پروازیں کی ہیں، ان کا طیارہ 8 فروری کو شام 4 بجے کراچی سے نوابشاہ پہنچا تھا۔8 فروری کو سابق صدر کے خصوصی طیارے نے نوابشاہ ایئرپورٹ سے شام 6 بجے اڑان بھری اور شام 7:30 بجے اسلام آباد لینڈنگ کی، خصوصی طیارہ پھر 9 فروری بہ روز جمعہ شام 5:20بجے اسلام آباد سے سکھر پہنچا۔ 9 فروری ہی کو خصوصی طیارہ سکھر ایئرپورٹ سے بلاول بھٹو زرداری کو لے کر رات 7:30 بجے لاہور پہنچا۔ جمعہ کے روز ہی رات 8:35 پر لاہور سے اسلام آباد ایئرپورٹ لینڈ کر گیا، 9 فروری کو ہی طیارہ ایک گھنٹے بعد پھر ن لیگی قیادت سے مشاورت کےلئے رات 9:45 پر اسلام آباد سے واپس لاہور پہنچا۔10 فروری کو ہفتہ صبح 9 بجے لاہور سے یہ طیارہ پھر روانہ ہوا اور صبح 10:15 پر کراچی لینڈ ہوا، کراچی میں چند گھنٹے قیام کے بعد آصف زرداری کا خصوصی طیارہ ایک بار پھر دوپہر ایک بجے کراچی سے لاہور روانہ ہوا، اور دوپہر 2:30 بجے لاہور ایئرپورٹ لینڈ ہوا۔ذرائع کے مطابق 10 فروری کو آصف زرداری کا خصوصی طیارہ ایک بار پھر لاہور سے رات 8:55 بجے روانہ ہوا، اور رات 9:50 بجے اسلام آباد ایئرپورٹ پہنچا، اب گزشتہ رات سے آصف زرداری کا خصوصی طیارہ تاحال اسلام آباد ایئرپورٹ پر کھڑا ہے۔

زرداری پروازیں

مزید :

صفحہ اول -