دہری شہریت کے باعث الیکشن نہیں لڑا، حیدر عباس رضوی
کراچی(آن لائن)ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما حیدر عباس رضوی نے کہا ہے کہ دوہری شہریت کی وجہ سے الیکشن میں حصہ نہیں لیا، دوہری شہریت ختم کرنے میں 14ماہ کا وقت لگے گا۔نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے حیدر عباس رضوی نے کہا 5 سال تک مجبورا جلا وطنی کاٹی ہے، اب 3 سال سے پاکستان میں ہوں، والدہ بھی انتقال کرگئیں۔الیکشن کے بعد حکومت سازی کے حوالے سے انھوں نے کہا جو بھی وزیراعظم بنے وہ کراچی کا دکھ سمجھے، سابق وزیراعظم نے کراچی میں 24 گھنٹے بھی نہیں گزارے۔ ایم کیو ایم پاکستان کی قیادت لاہور میں موجود ہے، ن لیگ اور ایم کیو ایم کی پہلے سے ملاقاتیں جاری ہیں، الیکشن میں کامیابی پر اچھے طریقے سے جشن منائیں گے۔ آزاد امیدواروں کے نمبرز کلیئر ہونے کے بعد صورتحال واضح ہوگی۔ انتخابات سے 2 ماہ قبل آئینی ترمیم پیش کردی تھی، جس کو ہماری ترمیم قبول ہے وہ ہمارے لئے قابل قبول ہے، ن لیگ نے ہماری ترامیم کو اپنے منشور کا حصہ بنایا اور ہماری ترمیم پر مثبت رسپانس دیا، مسلم لیگ ن ابھی تک سنجیدگی دکھا رہی ہے۔ سندھ میں 13 سال پیپلزپارٹی نے حکومت کی، پیپلزپارٹی کےساتھ ہمارا دور بہت اچھا نہیں گزرا، ن لیگ کی سندھ میں کوئی بڑی تعداد نہیں ہے، جبکہ جی ڈی اے کی انتخابات میں کارکردگی سب کے سامنے ہے.۔
حید رعباس رضوی