کراچی کی قومی اور صوبائی نشستوں پر 97ہزار سے زائد ووٹ مسترد ہوئے

    کراچی کی قومی اور صوبائی نشستوں پر 97ہزار سے زائد ووٹ مسترد ہوئے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

                                                            کراچی(این این آئی)الیکشن کمیشن آف پاکستان نے 8فروری کو ہونے والے عام انتخابات میں کراچی کی قومی و صوبائی نشستوں پر مسترد ہونے والے ووٹ کی تعداد جاری کردی ہے۔الیکشن کمیشن کے مطابق قومی اور صوبائی نشستوں پر 97 ہزار سے زائد ووٹ مسترد کیے گئے، 47 صوبائی نشستوں پر47ہزار 701ووٹ مسترد ہوئے جبکہ قومی اسمبلی کی 22 نشستوں پر 50 ہزار 391 ووٹ مسترد ہوئے۔پی ایس 108 جنوبی میں ایک بھی ووٹ مسترد نہیں ہوا۔ پی ایس 129 وسطی میں صرف 85 ووٹ مسترد ہوئے۔ سب سے زیادہ پی ایس 123 وسطی میں 1898 ووٹ مسترد ہوئے۔صوبائی نشستوں میں سب سے کم ٹرن آﺅٹ پی ایس 127 پر 25.88 فیصد رہا جبکہ سب سے زیادہ ٹرن آﺅٹ پی ایس 125 پر 63.35 فیصد رہا۔الیکشن کمیشن کے مطابق این اے 241 کراچی جنوبی کی نشست پر ایک بھی ووٹ مسترد نہیں ہوا۔ اس حلقے میں 1 لاکھ 8 ہزار 356 ووٹ کاسٹ ہوئے۔این اے 231 ملیر کی نشست پر 2487 ووٹ مسترد ہوئے۔ حلقے پر پیپلز پارٹی کے عبدالحکیم بلوچ 389 ووٹوں کے فرق سے کامیاب ہوئے۔صوبائی نشستوں میں سب سے کم ٹرن آﺅٹ پی ایس 127 پر 25.88 فیصد رہا جبکہ سب سے زیادہ ٹرن آﺅٹ پی ایس 125 پر 63.35 فیصد رہا۔کراچی میں قومی نشستوں پر سب سے زیادہ ٹرن آﺅٹ 48.8 فیصد رہا جبکہ قومی اسمبلی کی نشست این اے 241 پر سب سے کم 23 فیصد ٹرن آﺅٹ رہا۔

الیکشن کمیشن

مزید :

صفحہ اول -