متحدہ نے حکومت بننے پر ن لیگ سے سندھ کی گورنر شپ مانگ لی، ذرائع کا دعوی

  متحدہ نے حکومت بننے پر ن لیگ سے سندھ کی گورنر شپ مانگ لی، ذرائع کا دعوی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی/لاہور(سٹاف رپورٹر)متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم)پاکستان نے وفاق میں مسلم لیگ(ن)کی حکومت بننے پر سندھ کی گورنر شپ مانگ لی ہے۔مسلم لیگ ن اور ایم کیو ایم کے وفود کے درمیان لاہور میں ہونے والی ملاقات کی اندرونی کہانی بھی سامنے آگئی ہے۔ذرائع کے مطابق مسلم لیگ ن اور ایم کیو ایم کے وفد کے درمیان ہونے والی ملاقات 50 منٹ تک جاری رہی۔ذرائع نے بتایاکہ ملاقات کے دوران ایم کیوایم نے مطالبات کی فہرست نوازشریف کے سامنے رکھی اور ن لیگ کی حکومت بننے کی صورت میں سندھ کی گورنر شپ مانگ لی ہے جبکہ دونوں جماعتوں کے درمیان آئندہ مل کر چلنے پر اتفاق ہوا ہے۔ذرائع کے مطابق کراچی میں وفاق کے ترقیاتی منصوبوں میں ایم کیو ایم کو آن بورڈ رکھا جائے گا جبکہ مسلم لیگ ن اور متحدہ قومی موومنٹ حکومت سازی کے مشاورتی عمل میں شریک رہیں گے، ن لیگ نے ایم کیو ایم اور پیپلزپارٹی کے درمیان مصالحانہ کردار ادا کرنے کی حامی بھی بھرلی ہے۔نواز شریف نے ہدایت کی کہ شہبازشریف صاحب آپ نے پیپلزپارٹی اور ایم کیو ایم کے درمیان مصالحانہ کردارادا کرنا ہے۔ذرائع نے مزید بتایا کہ دونوں سیاسی پارٹیوں نے مستقبل میں ملک کو مشکلات سے نکالنے کے لئے لائحہ عمل پرغور و خوض کیا۔

مزید :

صفحہ اول -