نومنتخب ارکان اسمبلی کی کامیابی کا نوٹیفکیشن 21یا 22فروری کو جاری کئے جانے کا امکان 

نومنتخب ارکان اسمبلی کی کامیابی کا نوٹیفکیشن 21یا 22فروری کو جاری کئے جانے کا ...
نومنتخب ارکان اسمبلی کی کامیابی کا نوٹیفکیشن 21یا 22فروری کو جاری کئے جانے کا امکان 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)نومنتخب ارکان اسمبلی کی کامیابی کا نوٹیفکیشن 21یا 22فروری کو جاری کئے جانے کا امکان  ہے۔

نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق ذرائع الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ گزٹ نوٹیفکیشن کے بعد آزاد امیدواروں کو کسی جماعت میں شمولیت کیلئے 3دن دیئے جائینگے،گزٹ نوٹیفکیشن کے چوتھے روز نئی پارٹی پوزیشن جاری ہوگی،نئی پارٹی پوزیشن کی بنیاد پر خواتین اور اقلیتوں کی مخصوص نشستیں الاٹ ہونگی ۔

ذرائع الیکشن کمیشن کاکہنا ہے کہ پولنگ ڈے کے بعد 14روز میں گزٹ نوٹیفکیشن جاری کیا جاتا ہے،پولنگ ڈے کے بعد 10روز میں انتخابی اخراجات جمع کرائے جا سکتے ہیں،ریٹرننگ افسران فارم 48اور49مرتب کررہے ہیں۔