بلوچستان میں 4بڑی جماعتوں کے صوبائی قائدین کو اپنے حلقوں میں شکست

بلوچستان میں 4بڑی جماعتوں کے صوبائی قائدین کو اپنے حلقوں میں شکست
بلوچستان میں 4بڑی جماعتوں کے صوبائی قائدین کو اپنے حلقوں میں شکست

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کوئٹہ(ڈیلی پاکستان آن لائن)بلوچستان میں 4بڑی جماعتوں کے صوبائی قائدین کو اپنے حلقوں میں شکست کھا گئے۔

نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق مسلم لیگ ن کے صوبائی صدر جعفر مندوخیل اپنی نشست ہار گئے،جعفر مندوخیل پی بی 2ژوب سے الیکشن لڑ رہے تھے،جے یو آئی کے فضل قادر مندوخیل نے جعفر مندوخیل کو شکست دی۔

اسی طرح پیپلزپارٹی کے صوبائی صدر چنگیز جمالی کو این اے 255پر شکست ہوئی،چنگیز جمالی کو مسلم لیگ ن کے خان محمد جمالی نے شکست دی۔جے یو آئی کے صوبائی امیر مولانا عبدالواسع کو پی بی 3سے شکست ہوئی،مولانا عبدالواسع  کو آزاد امیدوار مولوی نور اللہ نے شکست دی۔

عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی صدر اصغراچکزئی کو پی بی 51پر شکست کا سامنا کرنا پڑا،آزادامیدوار عبدالخالق نے اصغر اچکزئی کو شکست دی۔