ہائیکورٹ، سیشن کورٹ اور جوڈیشل کمپلیکس کے احاطے سے کوئی ملزم گرفتار نہیں کیا جائیگا، جسٹس ارباب محمد طاہر کا حکم
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)اسلام آباد ہائیکورٹ نے ہائیکورٹ، سیشن کورٹ اور جوڈیشل کمپلیکس کے احاطے سے کسی بھی ملزم کو گرفتار کرنے سے روک دیا۔
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ کے احاطے سے خاتون ملزمہ کی گرفتاری کے کیس کی سماعت ہوئی،اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس ارباب محمد طاہر نے اسلام آباد ہائیکورٹ اور ماتحت عدالت کے احاطے سے کسی ملزم کو گرفتار کرنے سے روک دیا، جسٹس ارباب محمد طاہر نے کہاکہ ہائیکورٹ، سیشن کورٹ اور جوڈیشل کمپلیکس کے احاطے سے کوئی ملزم گرفتار نہیں کیا جائیگا۔