لائیو اپ ڈیٹس

مسلم لیگ (ن) کو توقعات سے کم ووٹ کیوں ملے ؟ رانا ثناء اللہ نے وجہ بتا دی

مسلم لیگ (ن) کو توقعات سے کم ووٹ کیوں ملے ؟ رانا ثناء اللہ نے وجہ بتا دی
مسلم لیگ (ن) کو توقعات سے کم ووٹ کیوں ملے ؟ رانا ثناء اللہ نے وجہ بتا دی
سورس: فائل فوٹو

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) مسلم لیگ (ن) کو توقعات سے کم ووٹ کیوں ملے ؟  مسلم لیگ (ن) پنجاب کے صدررانا ثناء اللہ نے اس کی وجہ بتا دی ۔ "جیو نیوز " سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہمیں توقعات سےکم ووٹ ملے جس کی  پہلی وجہ مہنگائی ہے جبکہ ہم  اس  کے ہم ذمہ دار نہیں، لیکن ہم لوگوں کو یہ بتانے میں سو فیصد کامیاب نہیں ہوئے۔

 اس سوال پر    کہ مسلم لیگ (ن) کو کم ووٹ ملنے کی وجہ نواز شریف کی تاخیر سے وطن واپسی کو قرار دیا جا سکتا ہے ؟ کے جواب میں رانا ثناء اللہ کا کہنا تھا کہ نواز شریف کی تاخیر سے وطن واپسی نے (ن) لیگ کی سیاست کو پنجاب میں متاثر نہیں کیا ہم نے ان کی واپسی  کو بہت اچھے طریقے سے مینج کیا ۔