الیکشن کمیشن کا ریٹرننگ آفیسر این اے 58 چکوال کو نوٹس جاری ، ہم جیت چکے ہیں،وکیل ایازامیر

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن )الیکشن کمیشن نے آزاد امیدوار ایاز امیر کی درخواست پر ریٹرننگ آفیسر این اے 58 چکوال کو نوٹس جاری کر دیا۔سماکے مطابق الیکشن کمیشن میں این اے 58 چکوال سے آزاد امیدوار ایاز امیر کی درخواست پر سماعت ہوئی، وکیل ایاز امیر نے کمیشن کو بتایا کہ ہمارے پاس جو فارم 45 ہیں ان کے مطابق ہم جیت چکے ہیں، فارم 45 کے مطابق تمام پولنگ سٹیشنز کا رزلٹ جمع کروا دیا گیا ہے،ممبرکمیشن نے کہا کہ آپ کا مطالبہ ہے آراو نے فارم 47 فارم 45 کے مطابق تیار نہیں کیا، جب فارم 47 تیار ہو رہا تھا تب بھی آراو نے آپ کو آگاہ نہیں کیا؟ وکیل ایاز امیر نے کہا کہ جی بالکل ایسا ہی ہوا ہے،الیکشن کمیشن نے آر او این اے 58 چکوال کو نوٹس جاری کر دیا، ممبر کمیشن نے کہا کہ آر او کا جواب آجائے پھر اس کو دیکھتے ہیں۔