تحفظات ہمیں بھی ہیں, نواز شریف نےلیگل ٹیم تشکیل دیدی ، ٹیم کیاکرے گی ؟ اعظم نذیر تارڑ نے بتا دیا

تحفظات ہمیں بھی ہیں, نواز شریف نےلیگل ٹیم تشکیل دیدی ، ٹیم کیاکرے گی ؟ اعظم ...
تحفظات ہمیں بھی ہیں, نواز شریف نےلیگل ٹیم تشکیل دیدی ، ٹیم کیاکرے گی ؟ اعظم نذیر تارڑ نے بتا دیا
سورس: فائل فوٹو

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور ( خصوصی رپورٹ ) مسلم لیگ (ن) کے سینیٹر اعظم نذیر تارڑ نے  کہا  ہے کہ تحفظات ہمیں بھی ہیں  لیکن ہم نے مینڈیٹ کو تسلیم کیا, نواز شریف نےلیگل ٹیم تشکیل دیدی  ہے ۔لیگل ٹیم کیاکرے گی ؟اس حوالے سے "جیو نیوز " کی خصوصی ٹرانسمیشن میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ایک جماعت کو انتخابی نتائج پر تحفظات ہیں، انتخابی نتائج کے حوالے سے شکوک و شبہات پیدا کرنے کی کوشش کی جارہی ہے، تحفظات ہمیں بھی ہیں لیکن جس کو جہاں سے مینڈیٹ ملا اس کا احترام کرتے ہیں، ہماری سینئر قیادت میں پنجاب کے صدر رانا ثنا اللہ ،خواجہ سعد رفیق سینئر رکن ہیں وہ کامیاب نہیں ہو پائے اس کا یہ مطلب نہیں کہ بغیر سوچے سمجھے ہم پٹیشن فائل کرنے کا اعلان کردیں کہ ان کو ہدف کیا گیا ہے ،اس کے لئے پہلے ریکارڈ اکٹھے کرتے ہیں معاملات درست کرتے ہیں ۔ نواز شریف کی زیر صدارت اجلاس میں اس پر بھی مشاورت ہوئی ہے اور لیگل ٹیم تشکیل دیدی گئی ہے جو انتخابی نتائج کے حوالے سے مخالفت میں دائر ہونے والی پٹیشنز کے دفاع اور جہاں ہم نے کوئی پٹیشن فائل کرنی ہے اس کے حوالے سے قانونی چارہ جوئی کرے گی۔ہمیں یقین ہے کہ اس ملک میں عدالتی نظام موجود ہے ہمارا جو بھی مقدمہ معاملہ ہے ہم اس کو عدالت کے سامنے لے کر جائیں گی اور پورے ریکارڈ کے ساتھ اس کا دفاع کریں گے۔