پیپلز پارٹی کی ’’سی ای سی‘‘ کا اہم اجلاس آج طلب ، زرداری اور بلاول مشترکہ صدارت کرینگے، بڑے فیصلوں کا امکان

پیپلز پارٹی کی ’’سی ای سی‘‘ کا اہم اجلاس آج طلب ، زرداری اور بلاول مشترکہ ...
پیپلز پارٹی کی ’’سی ای سی‘‘ کا اہم اجلاس آج طلب ، زرداری اور بلاول مشترکہ صدارت کرینگے، بڑے فیصلوں کا امکان
سورس: فائل فوٹو

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) پیپلز پارٹی کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی  کا اہم اجلاس آج اسلام آباد میں ہو گا،  اجلاس میں بڑے فیصلے ہونے جا رہے ہیں ، یہ فیصلہ بھی ہو گا کہ اتحادی حکومت کا حصہ بنا جائے یا طاقتور اپوزیشن کی جائے ۔ سابق صدر آصف علی زرداری اور بلاول بھٹو زرداری  اجلاس کی  مشترکہ صدارت کریں گے۔

"جنگ " کے مطابق چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو کو ان کے مشیروں کی حیثیت رکھنے والے پارٹی کے ایک سے زیادہ رفقاء نے یہ تجویز کیا ہے کہ ایک ’’کمزور اتحادی‘‘سے زیادہ بہتر ’’طاقتور اپوزیشن‘‘کی ہے۔اس لئے خدشات اور تحفظات کیساتھ حکومت کا حصہ بننے کے بجائے ہمارا اپوزیشن میں بیٹھنا بہتر ہوگا۔

 اس تجویز کے بڑے حامی قومی اسمبلی کے سابق ڈپٹی سپیکر کے سیکرٹری اطلاعات فیصل کریم کنڈی جبکہ اس تجویز کی حمایت میں پارٹی کے بعض ارکان نے ’’ایکس‘‘پر پوسٹیں بھی کی ہیں، امکانی طور پر پارٹی کے سینئر رہنماؤں کی یہ تجویز آج ہونے والے سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کے اجلاس میں بھی موضوع بحث بن سکتی ہے۔

 اس کے علاوہ مسلم لیگ (ن)کے ساتھ مشترکہ حکومت سازی اور اتحادی جماعت کے حوالے سے اہم حکومتی مناصب کے عہدوں پر مشاورت اور فیصلے بھی اس اجلاس میں متوقع ہیں اس حوالے سے آئندہ کی حکمت عملی بھی اجلاس میں وضع کی جائے گی جس کے تناظر میں پیر کو ہونے والا اجلاس انتہائی اہمیت کا حامل ہوگا ۔