گزشتہ سال دوسری شادی کرنے والی ماہرہ خان کے حاملہ ہونے کی افواہیں گردش کرنے لگیں 

گزشتہ سال دوسری شادی کرنے والی ماہرہ خان کے حاملہ ہونے کی افواہیں گردش کرنے ...
گزشتہ سال دوسری شادی کرنے والی ماہرہ خان کے حاملہ ہونے کی افواہیں گردش کرنے لگیں 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )گزشتہ سال اکتوبر میں اپنے قریبی دوست سلیم کریم سے دوسری شادی کرنے والی پاکستانی اداکارہ ماہرہ خان کی حاملہ ہونے کی خبریں بھارتی میڈیا میں گردش کر رہی ہیں تاہم ابھی تک اداکارہ کی جانب سے ان افواہوں پر کوئی رد عمل سامنے نہیں آیاہے ۔

بھارتی ویب سائٹ ' ٹائمز آف انڈیا' کے مطابق سوشل میڈیا سائٹر پر ایک صارف کی جانب سے دعویٰ کیا گیا کہ انہیں اداکارہ کے قریبی ذرائع سے معلوم ہواہے کہ ماہرہ خان دوسری مرتبہ حاملہ ہیں اور اسی کے پیش نظر انہوں نے دو بڑے پراجیکٹس بھی چھوڑ دیئے ہیں جن میں ' جو بچے سنگ سمیٹ لو ' بھی شامل ہے ۔

رپورٹ میں دعویٰ کیا گیاہے کہ ماہرہ خان اور سلیم کریم کی جانب سے باقاعدہ اعلان ممکنہ طور پر نہیں کیا جائے گا تاہم ان کے پچے کی پیدائش ستمبر 2024 میں متوقع ہے ۔ 

یاد رہے کہ یہ دعویٰ بھارتی میڈیا کی جانب سے سامنے آ یاہے تاہم اداکارہ ماہرہ خان اور سلیم کریم کی جانب سے اس دعوے کی تاحال تردید نہیں کی گئی ہے ۔

ماہرہ خان نے پہلی شادی علی عسکری سے 2007 میں کی تھی اور یہ پسند کی شادی تھی ، ان کے گھر 2009 میں بیٹے کی پیدائش ہوئی لیکن یہ شادی زیادہ دیر نہ چل سکی اور اداکارہ کی شوہر سے 2015 میں علیحدگی ہو گئی تھی تاہم طلاق کے 8 سال بعد اداکارہ نے 2 اکتوبر 2023 کو سلیم کریم سے دوسری شادی کی ۔

مزید :

تفریح -