ملتان ایئرپورٹ پر پورٹر کی ایمانداری،پانچ لاکھ سے زائد کی جیولری انتظامیہ کے حوالے کردی
ملتان (ڈیلی پاکستان آن لائن )ملتان انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر ڈیوٹی پورٹر نے ایمانداری کی نئی مثال قائم کر دی۔جنگ کے مطابق ترجمان سول ایوی ایشن اتھارٹی کے مطابق پورٹر یاسر کو ایک جیولری باکس بین الاقوامی بریفنگ ایریا پر ملا، اس وقت نجی ایئر لائن ملتان بحرین پرواز کی بریفنگ جاری تھی،ترجمان سی اے اے کے مطابق پورٹر یاسر نے فوری طور پر ڈیوٹی ٹرمینل منیجر کو باکس کی اطلاع دی، ڈی ٹی ایم نے سی سی ٹی وی سے باکس کے اصل مالک کا سراغ لگایا اور جیولری باکس مسافر کے حوالے کر دیا،سول ایوی ایشن اتھارٹی کے ترجمان کا بتانا ہے کہ باکس میں موجود جیولری کی مالیت پانچ لاکھ دس ہزار روپے تھی،ترجمان سی اے اے کے مطابق مسافروں نے ایئرپورٹ اہلکاروں اور پورٹر یاسر کا شکریہ ادا کیا۔