ترجمان مسلم لیگ (ن) نے پاور شیئرنگ کے معاملے پر خبروں کی تردید کردی، کیا کہا ؟ جانیے

ترجمان مسلم لیگ (ن) نے پاور شیئرنگ کے معاملے پر خبروں کی تردید کردی، کیا کہا ...
 ترجمان مسلم لیگ (ن) نے پاور شیئرنگ کے معاملے پر خبروں کی تردید کردی، کیا کہا ؟ جانیے
سورس: فائل فوٹو

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) ترجمان مسلم لیگ (ن) مریم اورنگزیب نے پاور شیئرنگ کے معاملے پر  خبروں کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ  اتحادی جماعتوں سے مشاورت جاری ہے، پاور شیئرنگ سے متعلق کوئی گفتگو نہیں ہوئی، پاور شیئرنگ گفتگو کا حصہ نہیں ہے، ساتھ چلنے پر مشاورت ہوئی ہے۔ جو بھی فیصلہ کریں گے مشاورت سے کریں گے اور اعلان کریں گے۔

"جیو نیوز " کے مطابق مریم اورنگزیب نے حکومت بنانے سے متعلق اپنے تازہ بیان میں کہا ہے کہ اتحادیوں اور سیاسی مشاورت کے نتیجے میں وزیراعظم کا نام متفقہ طور پر طے کیا جائے گا، اس ضمن میں ابھی کوئی حتمی فیصلہ نہیں ہوا، بات چیت اور رابطوں کا سلسلہ جاری ہے۔جو بھی فیصلہ کریں گے مشاورت سے کریں گے اور اعلان کریں گے۔ خواجہ محمد آصف کے بیان کو سیاق و سباق سے ہٹ کر پیش کیا جا رہا ہے، پارٹی واضح کرنا چاہتی ہے کہ ابھی تک وزیراعظم اور وزیراعلیٰ کے نام کا پارٹی نے کوئی فیصلہ نہیں کیا، بات چیت مکمل ہونے پر میڈیا کے ذریعے قوم کو اعتماد میں لیا جائے گا۔