پی ٹی آئی مرکز اور خیبر پختونخوا میں حکومت بنائے گی ،شیر افضل مروت 

پی ٹی آئی مرکز اور خیبر پختونخوا میں حکومت بنائے گی ،شیر افضل مروت 
پی ٹی آئی مرکز اور خیبر پختونخوا میں حکومت بنائے گی ،شیر افضل مروت 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

چارسدہ (ڈیلی پاکستان آن لائن)پی ٹی آئی رہنما شیر افضل مروت نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی مرکز اور خیبر پختونخوا میں حکومت بنائے گی،خیبرپختونخوا کے وزیر اعلیٰ کے حوالے سے کل عمران خان سے ملاقات کے بعد اعلان کیا جائے گا ۔

چارسدہ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ پی ٹی آئی کے منتخب ممبران عمران خان کے فیصلے کے بعد ہی کسی پارٹی میں شامل ہو نگے،صوبے میں حکومت سازی کے بعد روڈ میپ جاری کرینگے،پی پی پی منظم دھاندلی کرکے جیتی ہے ،پی ٹی آئی قومی اسمبلی کے  185  حلقوں پر جیتی ہوئی ہے ،ہمارےپاس عدالت جانےکے لیے فارم 45 موجود ہے،ایم کیو ایم کے پاس بھی ہماری جیتی ہوئی سیٹیں ہیں،نواز شریف کے پاس 45 سیٹیں ہیں۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ 87 نشستیں دھاندلی کرکے ہم سے لی گئیں،کے پی پولیس نے ہمارے ساتھ ظلم کیا ،ظلم کرنے والے پولیس افسران کو جیل بھیجو ں گا ,حکومت سازی کے بعد پہلا کام غلط ایف آئی آر درج کرنے والے پولیس افسران کے خلاف ہوگا،صوبے میں آئیڈیل کابینہ بنائیں گے ،اگر پی پی پی اور مسلم لیگ ن حکومت بناتی ہے تو یہ عوام کے حق پر ڈاکہ ہوگا،اگر فارم 45 کو تسلیم نہیں کیا گیا تو اسلام آباد کی طرف مارچ ہوگا ۔