انتخابات میں تحریک انصاف اور پیپلز پارٹی کو فائدہ ہوا ،نقصان کس جماعت کا ہوا ۔۔؟ مظہر عباس کا تجزیہ

انتخابات میں تحریک انصاف اور پیپلز پارٹی کو فائدہ ہوا ،نقصان کس جماعت کا ہوا ...
انتخابات میں تحریک انصاف اور پیپلز پارٹی کو فائدہ ہوا ،نقصان کس جماعت کا ہوا ۔۔؟ مظہر عباس کا تجزیہ
سورس: فائل فوٹو

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی ( مانیٹرنگ ڈیسک )سینئر صحافی و تجزیہ کار مظہر عباس نے کہا  ہےکہ انتخابات2024 میں تحریک انصاف اور پیپلز پارٹی  کو فائدہ ہوا  اورنقصان  مسلم لیگ (ن)  کا ہوا  ۔  انہوں نے ان خیالات کا اظہار "جیو نیوز " کی خصوصی ٹرانسمیشن میں کیا ۔

مظہر عباس کا کہنا تھا کہ 2 جماعتوں کو سیاسی طور پر اس الیکشن میں فائدہ ہوا، ایک تحریک انصاف کو فائدہ ہوا اس نے اتنی نشستیں حاصل کیں، دوسرا پیپلز پارٹی کو فائدہ ہوا سندھ، بلوچستان اور جنوبی پنجاب میں انہوں نے نشستیں حاصل کیں، مسلم لیگ (ن) کو سیاسی طور پر نقصان ہوا ہے. کیا مسلم لیگ (ن) کی2021ء میں یہی پوزیشن تھی۔

خصوصی ٹرانسمیشن میں  پیپلز پارٹی کے رہنما  قمر زمان کائرہ نے بھی گفتگو کی ، انکا کہنا تھا  کہ پاکستان کی تمام سیاسی جماعتوں کے آپس میں مذاکرات ہونے چاہئیں ،حکومت تو اتحادی بننی ہے کس کیساتھ اتحاد کرنا ہے اس کا فیصلہ پارٹی کے سینٹر ل ایگزیکٹو کمیٹی کے اجلاس میں کیا جائے گا۔