سراج الحق امیر جماعت اسلامی کے عہدے سے مستعفی

سراج الحق امیر جماعت اسلامی کے عہدے سے مستعفی
سراج الحق امیر جماعت اسلامی کے عہدے سے مستعفی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) سراج الحق امیر جماعت اسلامی کے عہدے سے مستعفی ہوگئے۔

سراج الحق نے اپنے بیان میں کہا کہ کوشش اور محنت کے باوجود انتخابات میں مطلوبہ کامیابی نہیں دلاسکا۔انتخابات میں ناکامی کو قبول کرتے ہوئے بطور امیر جماعت اسلامی استعفیٰ دیتا ہوں۔

جماعت اسلامی کے نئے امیر کا انتخاب 31 مارچ کوہوگا،نئے امیر کیلئے سراج الحق ، لیاقت بلوچ اور حافظ نعیم الرحمان کے نام پیش  کیے گئے ہیں۔

ترجمان جماعت اسلامی کا کہنا ہے کہ امیر جماعت اسلامی  کا انتخاب ہر پانچ سال بعد دستور کے مطابق ہوتا ہے،صدر انتخابی کمیشن جماعت اسلامی پاکستان راشد نسیم نے امیر جماعت کے انتخاب کے پہلے مرحلے میں اراکین جماعت کی رہنمائی کے لیے تین ناموں کا اعلان کیا ہے جن میں  سراج الحق،لیاقت بلوچ اور حافظ نعیم الرحمان شامل ہیں۔

اراکین جماعت اسلامی ان تین کے علاوہ بھی کسی رکن کو امیر جماعت کے منصب کے لیے اپنی رائے دے سکتے ہیں،امیر جماعت  اسلامی کے انتخاب کے تمام مراحل 31 مارچ2024 تک مکمل کرلئے جائیں گے،اپریل میں نئے امیر جماعت اسلامی کا اعلان ہو گا،جماعت اسلامی پاکستان کا الیکشن کمیشن  صدر راشد نسیم   دیگر ارکان  بلال قدرت بٹ،سردار ظفر حسین،ڈاکٹر عطاء الرحمان اور انجینئر اخلاق احمد پر مشتمل ہے۔

مزید :

قومی -اہم خبریں -