عبدالعلیم خان کا جہانگیر ترین کےمستعفی ہونے پر رد عمل

عبدالعلیم خان کا جہانگیر ترین کےمستعفی ہونے پر رد عمل
عبدالعلیم خان کا جہانگیر ترین کےمستعفی ہونے پر رد عمل

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن)صدرآئی پی پی عبدالعلیم خان نے جہانگیر خان ترین کے استحکام پاکستان پارٹی کی چیئرمین شپ سے مستعفیٰ ہونے پر دکھ کا اظہار کیا ہے۔

اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ جہانگیر خان ترین کے فیصلے سے دلی طور پر دکھ ہوا ہے،اس میں کوئی شک نہیں کہ جہانگیر خان ترین اعلیٰ پائے کے پروفیشنل ہیں،جہانگیر خان ترین کا کسی بھی حکومت میں ہونا اُس حکومت کیلئے اعزاز کی بات ہے،بد قسمتی سے کوئی حکومت بھی جہانگیر خان ترین کی صلاحیتوں سے فائدہ نہیں اٹھا سکی،جہانگیر خان ترین کو بطور چھوٹا بھائی اور صدر آئی پی پی خراج تحسین پیش کرتا ہوں،جہانگیر خان ترین ہمیشہ آئی پی پی اور ہم سب کے سرپرست اعلیٰ رہیں گے،اُن کی فلاحی سرگرمیاں بھی لائق تحسین، سیاست سے ہٹ کر وہ درد دل رکھنے والی شخصیت ہیں،اللہ تعالیٰ جہانگیر خان ترین کو صحت و سلامتی اور ہمیشہ کامیابی سے ہمکنار کرے۔

مزید :

قومی -