وزارت اعلیٰ سندھ کیلئے مراد علی شاہ کے علاوہ ناصر شاہ کا نام بھی زیرغور
کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن )پیپلز پارٹی نے وزیراعلیٰ سندھ کے لئے مراد علی شاہ کے علاوہ دیگر ناموں پر بھی غور شروع کردیا۔اردو کرانیکل کے مطابق پیپلز پارٹی قیادت نے پارٹی رہنماو¿ں سے وزیر اعلیٰ سندھ کے نام پر مشاورت شروع کردی ہے، پارٹی ذرائع کا کہنا ہے وزیراعلیٰ سندھ کے لئے ناصر حسین شاہ کا نام زیر غور ہے،پارٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ پی پی مرکز میں حکومت سازی کے اہم فیصلوں کے بعد وزیر اعلیٰ سندھ کا فائنل کریگی،ناصر حسین شاہ اس سے پہلے صوبائی وزیر رہ چکے ہیں،آج سی ای سی اجلاس میں وزیر اعلیٰ سندھ کا فیصلہ کیا جائے گا۔