پی ٹی آئی وفد نے صدر مملکت کو انتخابات میں ہونیوالی مبینہ دھاندلی سے آگاہ کردیا

پی ٹی آئی وفد نے صدر مملکت کو انتخابات میں ہونیوالی مبینہ دھاندلی سے آگاہ ...
پی ٹی آئی وفد نے صدر مملکت کو انتخابات میں ہونیوالی مبینہ دھاندلی سے آگاہ کردیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان تحریک انصاف کے وفد نے صدر مملکت عارف علوی سے ملاقات کرکے انتخابات میں ہونیوالی مبینہ دھاندلیوں سے متعلق آگاہ کردیا۔ 

ایوان صدر کی جانب سےجاری ہونیوالےاعلامیے کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے وفد میں رؤف حسن اور عمیر نیازی شامل تھے، پی ٹی آئی کے وفد نے صدر مملکت کو انتخابی عمل میں ہونے والی مبینہ بےضابطگیوں کے بارے میں پارٹی موقف سے آگاہ کیا اور مؤقف اختیار کیا کہ مختلف حلقوں میں جاری کردہ فارم 45 ہی انتخابی نتائج کے اصل حقائق بتاتے ہیں، پارٹی کو دبانے ، انتخابی نشان چھیننے اور گرفتاریوں کے باوجود انتخابات میں کامیابی ملی۔پی ٹی آئی کے وفد نے کہا کہ زیادتیوں کے باوجود عام انتخابات میں عوام نے پارٹی کے امیدواروں پر اعتماد کا اظہار کیا۔

مزید :

سیاست -