نتائج تسلیم کرنے ہیں یا نہیں،کل فیصلہ ہوجائے گا ،جے یو آئی

نتائج تسلیم کرنے ہیں یا نہیں،کل فیصلہ ہوجائے گا ،جے یو آئی
 نتائج تسلیم کرنے ہیں یا نہیں،کل فیصلہ ہوجائے گا ،جے یو آئی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )جمعیت علماءاسلام کے انتخابی نتائج پر تحفظات سامنے آگئے ،جے یو آئی نے انتخابی نتائج کو بندر بانٹ قرار دیتے ہوئے آئندہ چوبیس گھنٹے میں ٹھوس لائحہ عمل مرتب کرنے کا فیصلہ کیا ہے نتائج تسلیم کرنے ہیں یا نہیں،حکومتوں کا حصہ بننا ہے یا نہیں فیصلے اجلاس میں ہوں گے، سماکے مطابق  جے یو آئی کی قیادت نے آئندہ چوبیس گھنٹے میں ٹھوس لائحہ عمل مرتب کرنے کا فیصلہ کیا ہے نتائج تسلیم کرنے ہیں یا نہیں،حکومتوں کا حصہ بننا ہے یا نہیں فیصلے اجلاس میں ہوں گے،جے یو آئی کی مجلس عاملہ اور صوبائی قائدین کا اجلاس شیڈول سے ایک دن پہلے طلب کیا گیا ہے ،جمعیت علماءاسلام کی مرکزی مجلس عاملہ اور صوبائی قیادت کا مشترکہ اجلاس کل اسلام آباد میں ہوگا اس سے قبل چودہ فروری کو اجلاس کا شیڈول جاری کیا گیا تھا،مجلس عاملہ اور صوبائی قائدین کے اجلاس کی صدارت مولانا فضل الرحمان کریں گے ،اجلاس میں قومی اسمبلی کے انتخابی نتائج کا جائزہ لیا جائے گا ،اجلاس میں جمعیت علماءاسلام کی صوبائی قیادت انتخابات سے متعلق اپنی رپورٹس پیش کریگی۔