وہ سروے جس کی عام انتخابات سے متعلق پیشگوئی درست ثابت ہوئی

وہ سروے جس کی عام انتخابات سے متعلق پیشگوئی درست ثابت ہوئی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) گیلپ سروے کی عام انتخابات سے متعلق  پیشگوئی درست ثابت ہوئی۔

پنجاب میں الیکشن کے نتائج سروے کے نتائج سے تقریباً مکمل طور پر مماثل ہیں (سروے میں پی ٹی آئی کو 34 فیصد ووٹ شیئر تجویز کیا گیا)، 2024 کے الیکشن میں پی ٹی آئی نے 35 فیصد ووٹ حاصل کیے۔ مسلم لیگ ن کا ووٹ شیئر 34 فیصد ہے،گیلپ سروے میں یہ 32 فیصد تھا۔

خیبرپختونخوا کی بات کریں تو گیلپ سروے میں پی ٹی آئی 45فیصد تھی اور عام انتخابات 2024 میں اس نے 46فیصد ووٹ حاصل کیے تھے۔ سروے میں جے یو آئی ف 15فیصد تھی اور عام انتخابات 2024 میں اس نے 15.75فیصد ووٹ حاصل کیے تھے۔ سروے میں مسلم لیگ ن 9فیصد تھی اور عام انتخابات 2024 میں انہوں نے 9فیصد ووٹ حاصل کیے۔  سروے میں پی پی پی 7 فیصد تھی اور عام انتخابات 2024 میں اس کا ووٹ 6 فیصد تھا۔