لوٹا بننے والے شخص کا لوگ جینا مشکل کردینگے، شعیب شاہین

لوٹا بننے والے شخص کا لوگ جینا مشکل کردینگے، شعیب شاہین
لوٹا بننے والے شخص کا لوگ جینا مشکل کردینگے، شعیب شاہین

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شعیب شاہین نے کہا ہے کہ لوٹا بننے والے شخص کا علاقے کے لوگوں نے جینا مشکل کر دینا ہے۔

نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگوکرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ لوگوں نے بانی پی ٹی آئی کو ووٹ دیا ہے۔فارم 45 کے مطابق میں نے حلقے سے زیادہ ووٹ لیے، الیکشن کمیشن نے تین حلقوں پر اسٹے آرڈر دیا اور آج نوٹیفکیشن آگیا۔ 
انکا کہنا تھا کہ میں ٹکٹ کی تقسیم میں شامل نہیں تھا، ٹکٹوں کی تقسیم میں انڈراسٹینڈنگ میں غلطی ہوسکتی ہے۔مجھ سے لوگوں نے کہا کہ میں گارنٹی دوں کہ بانی پی ٹی آئی کا وفادار رہوں گا۔سارا پاکستان آج بانی پی ٹی آئی کے ساتھ کھڑا ہے۔