عوام نے سیاسی جماعتوں کو خوشحال پاکستان کیلئے ووٹ دیئے، ندیم پہلوان

    عوام نے سیاسی جماعتوں کو خوشحال پاکستان کیلئے ووٹ دیئے، ندیم پہلوان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ا ین این آئی)پاکستان مسلم لیگ لاہور کے جنرل سیکرٹری محمد ندیم پہلوان نے چوہدری شافع حسین اور چوہدری سالک حسین کو انتخابات میں کامیابی پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ اگر ملک کو درست سمت میں گامزن کرنا ہے تو چوہدری شجاعت حسین کے مفاہمت اور رواداری کے فارمولے کی پیروی کرنا ہو گی ۔ اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ سب جماعتوں کو ملک کے مفاد کیلئے اکٹھا ہونا چاہیے ،عوام نے ملک کے بہتر مستقبل اور مضبوط و خوشحال پاکستان کیلئے ووٹ دیئے ہیں، پاکستان مسلم لیگ کسی شخصیت کے ساتھ نہیں بلکہ ملک کو درست سمت میں لے جانے والوں کے ساتھ چلے گی۔

 ندیم پہلوان