کیا ایسے انتخابات سے آپ سیاسی استحکام لے آئینگے؟شعیب شاہین

      کیا ایسے انتخابات سے آپ سیاسی استحکام لے آئینگے؟شعیب شاہین

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 اسلام آباد (این این آئی)تحریک انصاف کے رہنما شعیب شاہین نے کہا ہے کیا اس طرح کے انتخابات سے آپ سیاسی استحکام لے آئیں گے۔آر او آفس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شعیب شاہین نے کہا آر او آفس نے نیا نوٹیفکیشن جاری کیا ہے، پوری دنیا میں ایسا نہیں ہوتا، انہوں نے انٹرنیٹ سروس بند کردی۔ 53 ہزار کی لیڈ پر تھا، 12 بجے کے بعد رزلٹ تبدیل کردیا گیا، میرے مخالف کو جتوا دیا، نہ فارم47 کی کاپی ملی نہ اندر جانے دیا گیا۔ کیا یہ لوگ اس ملک کےساتھ مخلص ہیں؟ ہمارے نمائندوں پر ہاتھ اٹھائے گئے، ہم ان کےخلاف قانونی چارہ جوئی کریں گے، ہم نے ڈی سی کو کہا ہے ایسے پولیس والوں کےخلاف ایکشن لیں۔ اپنے حقوق لینے تک یہاں آتے رہیں گے، ہم اسمبلی میں جائیں گے اور ان کو ایکسپوز ضرور کریں گے، بانی پی ٹی آئی نے ایک سال پہلے کہا تھا کہ یہ لندن پلان کا حصہ ہے، مجھے نااہل کرنا اور پارٹی کو ختم کرنا بھی پلان میں شامل ہے۔ ن لیگ کے تمام مقدمات ختم کریں گے اور ابھی یہی ہورہا ہے، کاغذات نامزدگی بھی چھین لیے اور ہمارے لوگ اٹھانا شروع کردیئے ۔

شعیب شاہین