مے نوشی کی محفل میں وزارت خزانہ کے ملازم نے حساس ترین دستاویزات گم کردیں

مے نوشی کی محفل میں وزارت خزانہ کے ملازم نے حساس ترین دستاویزات گم کردیں
مے نوشی کی محفل میں وزارت خزانہ کے ملازم نے حساس ترین دستاویزات گم کردیں
سورس: NeedPix

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ٹوکیو (ڈیلی پاکستان آن لائن)  جاپان کی وزارت خزانہ کے ایک ملازم نے رات کو رنگ رلیاں مناتے ہوئے حساس دستاویزات کھو دیں۔ ان دستاویزات  میں 187 مشتبہ منشیات سمگلروں اور چرس کے بیج وصول کرنے والوں کے نام اور پتے درج تھے۔

بی بی سی  کے مطابق یہ واقعہ  یوکوہاما میں ایک پانچ گھنٹے طویل محفل کے دوران پیش آیا، جہاں مذکورہ ملازم نے نو گلاس بیئر پی۔ بعد ازاں جب وہ ٹرین کے ذریعے سمیدا شہر پہنچا تو اسے معلوم ہوا کہ اس کا بیگ گم ہو چکا ہے۔وزارت خزانہ نے اس واقعے پر معذرت کرتے ہوئے کہا کہ یہ عوامی اعتماد کو شدید نقصان پہنچانے والا واقعہ ہے۔

جاپان کے سرکاری نشریاتی ادارے "این ایچ کے" کے مطابق بیگ میں حساس دستاویزات کے علاوہ ملازم کا کاروباری لیپ ٹاپ بھی موجود تھا جس میں اس کا ذاتی ڈیٹا محفوظ تھا۔ مذکورہ ملازم محکمہ کسٹمز اینڈ ٹیرف بیورو میں تعینات تھا۔ جاپانی ثقافت میں شراب نوشی کو کاروباری تعلقات مضبوط کرنے اور مشکل معاملات پر گفتگو کے لیے ایک روایتی طریقہ سمجھا جاتا ہے۔  کاروباری سودے اور پیچیدہ مسائل اکثر بیئر کی بوتلوں کے درمیان زیر بحث آتے ہیں۔