ایڈووکیٹ میر احمد قاسم ارمان نے بنگلہ دیش کے چیف ایڈوائزر محمد یونس کو شیخ حسینہ واجد کے دور میں گزارے 8سال کی روداد بیان کر دی

ڈھاکہ ( ڈیلی پاکستان آن لائن )ایڈووکیٹ میر احمد قاسم ارمان نے بنگلہ دیش کے چیف ایڈوائزر محمد یونس نے سابق وزیر اعظم شیخ حسینہ واجد کی وفادار " ریپڈ ایکشن بٹالین " سیکیورٹی فورسز کی قید میں گزارے گئے 8سال کی روداد بیان کی ۔
ایڈووکیٹ میر احمد قاسم ارمان شہید میر قاسم علی کے بیٹے ہیں ، جنہیں سابق وزیر اعظم حسینہ واجد نے پھانسی دی تھی کے صاحبزادےہیں ۔ ایڈووکیٹ میر احمد قاسم نے وہ تصاویر بھی دکھائیں جن میں وہ بنگلہ دیش کی ریپڈ ایکشن بٹالین کے ہیڈکوارٹرز کمپاؤنڈ، اُترا میں واقع چھوٹی سی خفیہ جیل"آئینہ گھر" کے سامنے کھڑے ہیں، جہاں انہیں شیخ حسینہ کی وفادار " ریپڈ ایکشن بٹالین " سیکیورٹی فورسز نے 8 سال تک خفیہ طور پر قید رکھا۔
ایڈووکیٹ میر احمد قاسم ارمان نے اپنے اس المناک تجربے کی روداد بنگلہ دیش کے چیف ایڈوائزر پروفیسر محمد یونس کو سنائی، جب وہ ڈھاکہ میں اس خفیہ سیل کے دورے پر آئے۔