بلاک کرنے پر بوائے فرینڈ کی شادی شدہ خاتون کوپیٹرول چھڑک کر جلانے کی کوشش

نئی دہلی (ڈیلی پاکستان آن لائن) بھارتی ریاست کیرالہ کے علاقے علووا میں ایک شادی شدہ خاتون کو زندہ جلانے کی کوشش کی گئی، لیکن وہ بروقت فرار ہو کر اپنی جان بچانے میں کامیاب ہو گئیں۔
"نیوز 18" کے مطابق خاتون کے بوائے فرینڈ نے انہیں پیٹرول چھڑک کر آگ لگانے کی کوشش کی۔ تاہم وہ بھاگ کر ایک قریبی دکان میں پناہ لینے میں کامیاب ہو گئیں۔ پولیس نے حملہ آور کو قتل کی کوشش کے الزام میں گرفتار کر لیا ہے۔ خاتون سکوٹر پر جا رہی تھیں تو علی نامی شخص نے اسے راستے میں روک کر اس پر پیٹرول چھڑک دیا۔ خاتون نے فوری طور پر ایک دکان میں گھس کر اپنی جان بچائی جس کے بعد اسے ضلع ہسپتال میں طبی امداد دی گئی۔
پولیس کے مطابق ملزم علی نے دوران تفتیش اعتراف کیا کہ اس نے یہ حملہ غصے میں آ کر کیا کیونکہ خاتون نے اسے اپنے موبائل پر بلاک کر دیا تھا اور اسے گھر آنے سے منع کر دیا تھا۔واقعے کے بعد پولیس نے سی سی ٹی وی فوٹیج حاصل کر لی ہے جس میں خاتون کو جان بچا کر بھاگتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔