نابالغ طالبہ سے تعلق قائم کرنے والے ٹیچر پر تاحیات پابندی لگادی گئی

نابالغ طالبہ سے تعلق قائم کرنے والے ٹیچر پر تاحیات پابندی لگادی گئی
نابالغ طالبہ سے تعلق قائم کرنے والے ٹیچر پر تاحیات پابندی لگادی گئی
سورس: Representational Image: RawPixel

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لندن (ڈیلی پاکستان آن لائن) برطانیہ میں ایک استاد رابرٹ کیتھ کو اپنی نابالغ طالبہ کے ساتھ جنسی تعلقات قائم کرنے کے جرم میں تدریس کے پیشے سے ہمیشہ کے لیے نکال دیا گیا ہے۔

ڈیلی سٹار کے مطابق کیتھ نے 2013 سے 2016 کے دوران ایک طالبہ سے آن لائن اور براہ راست نامناسب تعلقات استوار کیے۔ وہ اسے اپنی کار میں لے گیا، جہاں اس کے ساتھ نازیبا حرکات کیں اور بعد میں اسے اپنے گھر بھی بلایا۔ پولیس تحقیقات کے بعد اس پر کوئی مجرمانہ کارروائی نہیں کی گئی لیکن ٹیچنگ ریگولیشن ایجنسی (ٹی آر اے) نے اسے قصوروار قرار دے کر اس کے  تدریس کے شعبے میں آنے پر مستقل پابندی لگا دی۔

ٹی آر اے  کی تحقیقات میں یہ ثابت ہوا کہ کیتھ نے 2013 سے 2016 کے دوران طالبہ سے فیس بک چیٹ کے ذریعے تعلق قائم کیا، اسے اپنی کار میں لے جا کر نازیبا حرکات کیں اور اپنے گھر بھی بلایا۔ عدالت نے اس کے رویے کو "گرومنگ" یعنی طالبہ کو بہکانے اور استحصال کرنے کے مترادف قرار دیا، جس کی وجہ سے اسے تدریسی پیشے سے مستقل طور پر نکال دیا گیا۔