بھکر کے قریب بس اور ٹرالر میں تصادم سے چار افراد جاں بحق ،25زخمی

بھکر کے قریب بس اور ٹرالر میں تصادم سے چار افراد جاں بحق ،25زخمی
بھکر کے قریب بس اور ٹرالر میں تصادم سے چار افراد جاں بحق ،25زخمی

  

بھکر (مانیٹرنگ ڈیسک)حید ر آباد تھل میں مسافر بس ٹرالرسے جا ٹکرائی جس کے باعث چار افراد جاں بحق جبکہ خواتین اور بچوں سمیت 25افراد شدید زخمی ہو گئے ہیں۔ پولیس کا کہنا ہے کہ مسافر بس رائے ونڈ سے ڈی آئی خان جا رہی تھی کہ حیدر آبا د تھل کے علاقے میں ٹرالر سے ٹکرا گئی ۔ زخمیوں کو تحصیل ہسپتال منکیر اور ڈی ایچ کیو بھکر ہسپتال منتقل کیا گیا ہے ۔

مزید : بھکر